اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عام نغمہ یا گیت؛ الاب؛ ایک خاص قسم کی لے یاسر؛ ایک خاص قسم کا گیت۔
"خسرو کا نام کئی راگوں کی ایجاد کے سلسلے میں بھی لیا جاتا ہے، مثلاً سر پردہ . ترانہ ."
( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٤٦٢ )
٢ - [ تصوف ] آہنگ محبت کو کہتے ہیں جس کے سننے سے سالک پر مستی اور بے خودی طاری ہوتی ہے۔
"محبت کے اظہار اور منزل عشق میں قدم رکھنے کو ترانہ کہتے ہیں۔"
( ١٩٨٢ء، روحانی ڈائجسٹ، ٨٧ )
٣ - [ موسیقی ] وہ خاص گانا جس میں بجائے معنی دار الفاظ کے چند مخصوص بے معنی الفاظ، جیسے: تا، توم، تا، نا، تنا، نا، در، نا وغیرہ۔ (ماخوذ: مہذب اللغات)