امام

( اِمام )
{ اِمام }
( عربی )

تفصیلات


امم  اِمام

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : اَئِمَّہ [اَئِم + مَہ]
جمع غیر ندائی   : اِماموں [اِما + موں (و مجہول)]
١ - کسی جماعت کا مقتدا، پیشوا، سردار، رہبر۔
 ہے رام کے وجود پہ ہندوستان کو ناز اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند      ( ١٩٠٨ء، بانگ درا، ١٩٥ )
٢ - کسی خاص علم یا فن کا ماہر؛ جیسے: اما غزالی وغیرہ۔
 کیا اماماں سیاست کیا کلیسا کے شوخ سب کو دیوانہ بنا سکتی ہے میری ایک ہو      ( ١٩٣٨ء، ارمغان مجاز، ٢٢٣ )
٣ - نماز پڑھانے والا، پیش نماز۔
 نماز عید ہوئی مے کدے می دھوم سے آج ریاض بادہ کشوں نے ہمیں امام کیا      ( ١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ٥٣ )
٤ - تسبیح کا پیش دانہ جسے تسبیح کے ڈورے میں دونوں سرے ملا کر پرو دیا جاتا ہے۔
 نہیں یہ قائد قوم اپنی قید کا قائل شمار دانۂ ستبیح میں امام نہیں      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خاں، ٥١٠ )
٥ - علم جو تعزیے کے آگے لے جاتے ہیں۔ (جامع اللغات، 268:1)
٦ - [ اہل سنت ] وہ فقیہ جس نے قرآن و سنت و اجماع و قیاس سے استنباط و استخراج مسائل کرکے فقہ کو مدون کیا۔
"اس نے جو کام کیے ان میں سے ایک یہ ہے کہ فقہا کو حکم دیا کہ کسی مجتہد یا امام کی تقلید نہ کریں۔"    ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣٣:٥ )
٧ - [ جعفری ] حضرت علی اور ان کے گیارہ جانشینوں میں سے ہر ایک (اور یہی بارہ امام یا ائمہ اثنا عشر کہلاتے ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں: حضرت علی، امام حسین، اماحسن، امام زین العابدین، امام محمد باقر، امام جعفر صادق، امام موسٰی کاظم، امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی، امام حسن عسکری، امام مہدی آخر الزماں)۔
"حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام امر و لیعہدی کو گیا سمجھتے تھے۔"    ( ١٩٢٢ء، تحفۂ رضویہ، فوق بلگرامی، ٤٩ )
٨ - [ تعمیر ]  وہ تاگا جس سے تعمیر کے وقت معمار دیوار کی سیدھ ناپتا ہے۔ (فرہنگ آنندراج، 417:1)
  • one who is followed or imitated;  exemplar
  • guide
  • leader
  • head
  • head of a religion (and especially of a Muhammadan religion)
  • patriarch;  priest minister or reader of a mosque;  a large bead in a rosary (which remains fixed in the hand
  • and is not turned over in counting);  the flag or standard borne in procession before the tu'ziyua on the first ten days of Moharrams