اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آگے کی طرف کھیچنے والا، قیادت کرنے والا۔
"اگر مقتول جانور پایا گیا اور اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا ہے یا کھینچنے والا ہے یا سوار ہے تو اس کی دیت سائق یا قائد یا راکب کے عاقلہ پر ہو گی۔"
( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ ١٢٢:٤ )
٢ - قوج کا سردار۔
"انہیں نبی اکرمۖ نے ایک فوجی دستے کا قائد مقرر کیا تھا۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٦٢:٣ )
٣ - حاکم، افسر اعلٰی۔
"میں نے اپنے قائد جسٹس گُل محمد صاحب سے گزارش کی۔"
( ١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٢٩ )
٤ - (کسی محکمے یا شعبے کا) سربراہ، انچارج۔
"قائد صنعت یا منتظم کارخانہ پیدائش میں بہت بڑی خدمت انجام دیتا ہے۔"
( ١٩٣٧ء، اصول معاشیات (ترجمہ)، ٣٥:١ )
٥ - رہنما (قومی، سیاسی وغیرہ)، رہبر، سرگرہ، قیادت کرنے والا۔
"امریکی صدر سیاسی جماعت کی مدد سے حقیقتاً قائد رہتا ہے۔"
( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٥٧، ١٧:٩ )
٦ - اندھے کی لاٹھی پکڑ کر اس کو راستے پر لے جانے والا، اندھے کا رہنما۔
درِ ہر اہل دولت پر لیے جاتا ہے وہ اوس کو کہ قائد کور باطن کو ہوا ہے رنگ عالم کا
( ١٨٨٢ء، ریاض صابر، ١٣ )
٧ - [ ہئیت ] دُبِّ اکبر کا آخری ستارہ۔
"ان تین کوکب سے جو کوکب کہ کفارہً دنبال پر ہے اس کو قائد کہتے ہیں۔"
( ١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات، (ترجمہ)، ٤٤ )
٨ - [ معماری ] ستون، عمود، وہ دستے جو جھام کے عقب میں لگے ہوتے ہیں۔
"اٹھتے اور گرتے وقت یہ بندر عمودوں کے کھانچوں میں سے گزرتا ہے ان عمودوں کو قائد کہتے ہیں۔"
( ١٩٤٨ء، رسالہ رڑکی چنائی (ترجمہ)، ١١٧ )