اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک حالت کی جگہ اس کی متضاد حالت آنے کی صورت حال، تغیر تبدل، الٹ پلٹ، تبدیلی، کایا پلٹ۔
دل کی دنیا کا انقلاب نہ پوچھ ہے کبھی شاد اور کبھی ناشاد
( ١٩٤٧ء، نواے دل، ٨٤ )
٢ - نیرنگ، نیرنگ زمانہ، زمانے کی گردش (عموماً چرخ یا زمانے وغیرہ کے ساتھ)۔
"اس کی ولادت اگرچہ ترکستان ہے لیکن انقلاب زمانہ اسے ہندوستان اور ہندوستان سے یہاں لایا۔"
( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ١٣ )
٣ - [ سیاست ] کسی ملک کی سلطنت کا تختہ الٹنا، (انگریزی) ریوولیوشن۔
ہندوستان اور خیال انقلاب کا احساں ہے آپ کے ستم بے حساب کا
( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٣ )
٤ - [ فقہ جعفری ] کسی شے کی ماہیت کی تبدیلی (جیسے شراب سرکہ بن جائے، یہ مطہرات (یعنی نجاست کو پاک کرنے والی چیزوں) میں پانچواں مطہر ہے۔ (توضیح المسائل (ترجمہ: نسیم امروہوی)، 20)
٥ - [ ہئیت ] طریق الشمس پر وہ نقطے جہاں سورج خط استوا سے بعید ترین ہوتا ہے (ایسا 21 جون اور 21 دسمبر کو ہوتا ہے) (جامع اللغات، 302:1)