اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پہلو، لیٹے ہوئے انسان کا دایاں یا بایاں پہلو۔
"مریض کو پہلے ایک کروٹ پر بعدازاں دوسری کروٹ پر لٹایا جائے۔"
( ١٩٣٦ء، شرحِ اسباب (ترجمہ)، ٢٨٢:٢ )
٢ - پہلو بدلنا۔
نہ سونے دیا رات بھر کھٹملوں نے رکھا مضطرب صبح تک کروٹوں نے
( ١٩١٢ء، بے نظیر شاہ، نظمِ بے نظیر، ١٢٨ )
٣ - [ مجازا ] طور، ڈھنگ، طریق۔
"اجزائے کلام کی کروٹیں اور نموئے لسان کے کرشمے بھی محسوس کیے جاسکتے ہیں۔"
( ١٩٦٤ء، زبان کا مطالعۂ، ١٠ )
٤ - [ مجازا ] طرح، صورت، حالت۔
"کسی کروٹ بھی چین نہیں پڑتا تھا، مچھلی کی طرح تڑپ رہی تھی۔"
( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢١٠ )
٥ - [ مجازا ] انقلاب، تبدیلی۔
"یار بُرا نہ ماننا تمہارے فن میں کوئی کروٹ کوئی پیچ میرا مطلب ہے کوئی موڑ نظر نہیں آتا۔"
( ١٩٦٤ء، خاکم بدہن، ١٩٠ )
٦ - ہر جانب، کلی طور پر، طرف، پوری طرح، ہر طرح۔
کروٹ کروٹ ہے لہلہاتی جنت جب تک ہے ہوائے لکھنؤ سر میں بھری
( ١٩٥٧ء، یگانہ چنگیزی، گنجینہ، ١٤٥ )
٧ - پہلو، بغل۔
"یہ باہر سے ایک کرگا آکر اس کروٹ والے حجرہ کی طرف کیوں چلا۔"
( ١٩٤٠ء، آغا شاعر، ارماں، ٨١ )