١ - روٹی پکانا
روٹی تیار کرنا، کھانا تیار کرنا، کھانا پکانا۔ جس کے کھیت بنجر اور کھلیان خالی اس کنگال کی روٹی پکائے کا کون?
( ١٩٧٧ء، من کے تار (ترجمہ)، ١٠٧ )
٢ - روٹی چلنا (روٹیاں چلنا)
کھانے پینے کا انتظام ہونا، کھانے پینے کا پورا پڑنا، گزر بسر ہونا۔ بلا طاقت تہ افلاک انساں کی نہیں چلتی وہاں تو ریل چلتی ہے یہاں روٹی نہیں چلتی
( ١٩٢١ء، کلیاتِ اکبر، ٣٩١:١ )
٣ - روٹی کحرنا
خوشی یا غمی کی تقریب میں لوگوں کو کھانا کھلانا، برادری کی ضیافت کرنا (خاص کر کسی کی وفات کے چند روز بعد جو کھانا کیا جاتا ہے اس کی نسبت زیادہ بولتے ہیں)۔"پھول فاتحہ کے بعد رحیمن نے ساری برادری کو اکٹھا کیا اور انکی روٹی بہت اچھی طرح سے کی۔"
( ١٩٣٤ء، عربی، انجام عیش، ٤١ )
٤ - روٹی روزی کمانا
روزی حاصل کحرنا، پیٹ پالنا"سمندری جہازوں میں کام کر کے روٹی روزی کماتے رہے اور بالآخر انگلستان کے مختلف شہروں میں پہنچ گئے۔"
( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٨٠٤ )
٥ - روٹی سیدھی ہونا
کھانا ملنا، روزی حاصل ہونا، گزر بسر ہونا۔"سائنس کے پیچھے اتنی جان مارو تب کہیں جا کر روٹیاں سیدھی ہوں۔"
( ١٩٠٠ء، لیکچروں کا مجموعہ )
٦ - روٹی توڑنا /روٹیاں توڑنا
خود کچھ نہ کرنا دوسروں کی کمائی کھانا، مفت کی روٹیاں کھانا۔"مہرہ نے عمر بھر جی حضوری کی روٹیاں توڑی تھیں۔"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦٨٠ )
٧ - روٹی /روٹیاں اُدھیڑنا
مفت کی روٹیاں کھانا، دوسرے کے سر کھانا، روٹیاں مروڑنا۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
٨ - روٹی کپڑا لکھ دینا
روٹی کپڑا لکھ دینے کی شرط تحریر کر دینا۔ (جامع اللغات)
٩ - روٹیوں کا ٹھکانا
روزی کا انتظام، معاش کا وسیلہ۔"آجل شاعری کو کون پوچھتا ہے بڑے بڑے اہلِ کمال پڑے ہوسے ہیں مگر روٹیوں کا بھی ٹھکانا نہیں۔"
( ١٩٢٣ء، دورِ فلک، ٣٦ )