فیصلہ

( فَیصْلَہ )
{ فَیص (ی لین) + لَہ }
( عربی )

تفصیلات


فصل  فَیصَل  فَیصْلَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : فَیصْلے [فَیص (ی لین) + لے]
جمع   : فَیصْلے [فَیص (ی لین) + لے]
جمع غیر ندائی   : فَیصْلوں [فَیص (ی لین) + لوں (مجہول)]
١ - کسی قضیے، مقدمے یا جھگڑے وغیرہ کے طے کرنے کا عمل، تصفیہ، چکوتا۔
"یہ پسند نہیں کریں گے کہ ہم پر کوئی فیصلہ ٹھونسا جائے۔"      ( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣٩٣ )
٢ - کسی معاملے کے تصفیے کے سلسلے میں حاکم یا عدالت کا حکم۔
 یہ اہلِ حسن ہیں وہ حاکمانِ ناانصاف جو فیصلہ بھی کریں عشق کے خلاف کریں      ( ١٩٨٧ء، ثبات، ٦٣ )
٣ - خاتمہ
"مختار منتجے کا دم تو پہلے ہی سوکھ چکا تھا اب رہا سہا اور بھی فیصلہ ہو گیا۔"      ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٤٧ )
  • تَصْفِیہ
  • چَکوتا
  • تَبیڑا
  • نِمْٹاؤ