بہانا

( بَہانا )
{ بَہا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


بَہْنا  بَہانا

سنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر 'بہنا' کا تعدیہ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور 'فعل متعدی' استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٨ء "چندربدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - جاری کرنا، رواں کرنا، بہنا کا تعدیہ۔
 ندی بھی آنسوؤں نے بہا دی تو کیا ہوا کھولن جو تھی لہو میں نہ وہ آج تک گئی      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٩٤ )
  • to make or cause to flow;  to pour forth