فرسودہ

( فَرْسُودَہ )
{ فَرْ + سُو + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فرسُودَن  فَرْسُودَہ

فارسی زبان میں 'فرسودن' مصدر سے حالیہ تمام ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - گِھسا ہوا، پرانا، کُہنہ۔
"ایک ہی بندھا بندھایا یا مال اور فرسودہ جواب تھا کہ صفائی اور مرمت کے لیے بھیجا ہوا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ١٨١ )
٢ - نعکا ماندہ، خستہ حال۔
"وہ بھاگتی دوڑتی لمبی کاروں اور فرسودہ ٹیکسوں کو حیران دیکھتا رہا۔"      ( ١٩٨٧ء، آخری آدمی، ١٥٦ )
  • worn
  • torn
  • spoiled by age
  • obliterated