کہنہ

( کُہْنَہ )
{ کُہ + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پرانا، قدیم، سال جوردہ، دیرینہ، فرسودہ۔
"اور چاہتے ہیں کہ اس جدید عہد میں کہنہ اور فرسودہ بلاؤں کو پتھر کا بنا دیں۔"      ( ١٩٨٦ء، آنکھ اور چراغ، ١٨٤ )
  • old
  • ancient;  inveterate;  chronic