چائے

( چائے )
{ چا + اے }
( چینی )

تفصیلات


چاء  چائے

اصلاً چینی زبان کا لفظ 'چاء' سے اردو میں 'چائے' ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک پودا جس کے پتوں کو جوش دے کر اور عرق نکال کر پیتے ہیں نیز اس پودے کے پتے۔
"چائے کا اول اول ذکر مورخ چین شو کی تاریخ میں ملے گا۔"      ( ١٩٥٩ء، مقدمہ تاریخ و سائنس، ٣ (ترجمہ)، ٦٩٢ )
٢ - جوشاندہ، عرق (ادویہ وغیرہ کا)۔
"ملطف غراہ جو جلن اور خراش کو دور کرتا ہے جیسے آب جو السی کی چائے اسپغول کی چائے . وغیرہ۔"      ( ١٩٤٨ء، علم الادویہ، ٩٣:١ )
  • tea