اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - غروب ہونے کی جگہ، چار سمتوں میں سے ایک سمت، سورج چھپنے کی جگہ، پچھم۔
"اس کی لمبائی مشرق سے مغرب تک تین ہزار سات سو ترسٹھ کوس. کی ہے۔"
( ١٩٥٦ء، فوائد العبیان، ١٤٦ )
٢ - یورپ نیز وہ ممالک جو کرۂ ارض کے پچھم کی طرف واقع ہیں۔
"مغرب سے مستعار مختصر افسانہ اور ناول بس یہی ہمارے فکشن کا سرمایہ ہے۔"
( ١٩٨٩ء، قصہ کہانیاں، ١٦۔ )
٣ - سورج ڈوبنے یا غروب ہونے کا وقت، مقام۔
"اعزازات پانے والے یہ چھوٹے تمغے صرف ان تقریباً میں لگا سکیں گے جو بعداز مغرب منعقد ہوتی ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، دفتری مراسلات، ١٢ )
٤ - [ فقہ - مونت ] پانچ فرض نمازوں میں سے ایک نماز (تین رکعت نماز) سورج ڈوبتے ہی پڑھی جاتی ہے، نماز مغرب۔
"دن رات جائے نماز پر بیٹھی رہتی ہے، مغرب کے بعد سے اب تک نہیں اٹھیں۔"
( ١٩٥٧ء پہلی کہانیاں، ١٤٩٠ )