اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی جماعت، مجلس یا کمیٹی کا رکن۔
"برطانیہ تو اقوام متحدہ کا بنیادی رکن تھا اور اس حیثیت سے سکیورٹی کاؤنسل کا مستقل ممبر بھی تھا"
( ١٩٩٠ء، پاکستان کی خارجہ پالیسی، ٣١ )
٢ - حصّہ دار، پتّی دار، شریک
"ممکن ہے یہ چوروں کی جماعت کا ایک ممبر ہو"
٣ - خاندان یا کسی گھرانے یا کسی نجی گروہ کا فرد، معزز اور ممتاز۔
"اگرچہ کمیونسٹ پارٹی کی ممبر کبھی نہ تھی مگر شراکیت کا فلسفہ اس کے . طور طریقوں میں نمایاں تھا"
( ١٩٨٩ء، "قصے تیرے فسانے میرے" ٢٧٥ )
٤ - عضو، جوڑ، بند (جامع اللغات)