اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پہلو کے نیچے کی جگہ، جہاں ہڈی نہیں ہے۔
سنبھلے نہ ابھی تھے کہ لگا گرزِ گراں سر نیزہ جو لگا کوکھ میں غش کر گئے سرور
( ١٩٢٧ء، شاد، مراثی، ٩٤:٢ )
٢ - کسی چیز کا پہلو، کنارہ۔
"سارا دن چولہے کی کوکھ میں بیٹھے بیھٹے ان کی کمر ٹیڑھی ہو جاتی"
( ١٩٦٢ء، آنگن، ١٤٥ )
٣ - پیٹ، شکم، بطن۔
"ایک امید والی ماں کی طرح جو روز بروز اپنی کوکھ میں رینگنے والی جان کی سرکشی محسوس کرتی ہے"
( ١٩٨٧ء، روز کا قصّہ، ١١٥۔ )
٤ - [ مجازا ] اولاد
"اب اس کا بدلہ اس نے یہ دیا کہ میری کوکھ کو برباد کرنے نکلا"
( ١٩٢٤ء، پنجاب میل، ٧٨ )
٥ - کسی چیز کا اندرونی کھوکھلا حصّہ۔
"مشتری، زحل، یورانس. کے بیرونی حصّے میں گیس اور اندرونی حصّے میں رقیق مادہ ہوا اور ان کی کوکھ میں قدرے پختہ ہو"
( ١٩٧٣ء، خلا میں پرواز، ١٤ )
٦ - بچہ دانی، رحم، حمل، گربھ۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)