مرطوب

( مَرْطُوب )
{ مَر + طُوب }
( عربی )

تفصیلات


رطب  مَرْطُوب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - گیلا، تر، بھیگا ہوا، سیلا ہوا؛ جہاں ہوا میں نمی زیادہ ہو (مقام وغیرہ)
"ایک ہی بات مختلف زبانوں سے اظہار کی بدولت. مختلف لہروں سے گرم، سرد، مرطوب اور معتدل ہو جاتی ہے"      ( ١٩٧٥ء، شورش کاشمیری، فن خطابت، ٨٧ )
٢ - لچک دار، نرم (پلیٹس)
٣ - [ مجازا ]  ظرافت سے بھرا ہوا، پرمذاق۔ (پلیٹس)
  • moist
  • humid
  • wet
  • damp