١ - اشتراک کیا گیا، شریک کیا گیا، ایسی چیز جس میں دو یا اس سے زیادہ شریک ہوں۔
"ہم دونوں کے خاندان قائداعظم کی جھونپڑیوں میں ایک ساتھ آباد ہوئے، دونوں کی جھگیاں بن گئیں، اس طرح کہ دونوں ایک مکان کے دو حصے معلوم ہوتے تھے باہر آنے جانے کا دروازہ مشترک تھا۔"
( ١٩٨٦ء، بیلے کی کلیاں، ١٥٠ )
٢ - ایسا لفظ جس کے کئی معنی ہوں۔
"ہر زبان میں ایسے الفاظ کثرت سے پائے جاتے ہیں جن کے معنی دو یا دو سے زیادہ ہیں، ان الفاظ کو مشترک کہتے ہیں۔"
( ١٩٢١ء، وضع اصطلاحات، ١٦٠ )
٣ - [ ریاضی ] عام جز، عددی سر، جبرو مقابلے کا مشترک جز ضربی جس سے دیگر رقموں کو ضرب دی جائے۔
"اور سب مرتبوں کا شمار سترہ جاننا چاہے کہ عدد مشترک کیا ہے۔"
( ١٨٥٢ء، اصول علم حساب، ٤٣ )