عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
"اس صورت حال سے برطانیہ نے اپنے مسلم مقبوضہ علاقوں میں خاطر خواہ سیاسی فائدے اٹھائے۔"
( ١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٠٣ )
٢ - [ مؤنث ] مراد: صحاح ستہ میں سے حدیث کی ایک کتاب جس کے جامع امام مسلم ہیں اور جو صحت میں صحیح بخاری کے ہم پلہ یا اس کے بعد شمار کی جاتی ہے، صحیح مسلم۔
درسگاہ عشق کا ہے کچھ انوکھا ہی نصاب ترمذی ہے یاں نہ مسلم ہے نہ بو داؤد ہے
( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٨٢ )