جمع غیر ندائی : مُسافِروں [مُسا + فِروں (و مجہول)]
١ - سفر کرنے والا، راہ گیر، پردیسی۔
"راستے میں سایہ دار درخت بھی تھے لیکن مسافر ان درختوں کے سائے میں رکے بغیر چلا جا رہا تھا۔"
( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٥٨ )
٢ - [ فقہ ] ایسا سفر کرنے والا جس پر قصر کے احکامل کا اطلاق ہو۔
"زکوٰۃ کے آٹھ مصرف تھے . فقراء مساکین نو مسلم، غلام جن کو خرید کر آزاد کرانا ہے، مقروض، مسافر، محصلین، زکوٰۃ کی تنخواہ دیگر کار خیر۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٨٠:٢ )