اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ذخیرہ، خزانہ، مخزن۔
"روس کا قانون . اُن ضوابط کا مجموعہ مردوں سے کچھ یوں ہی سا بڑھا رہتا ہے۔"
( ١٨٩١ء، ایامٰی، ١ )
٢ - گروہ، زمرہ، اجتماع کثیر۔
"مسلمان ایک ہی قوم تھے ان کے برعکس ہند کئی ایک قوموں کا مجموعہ تھے۔"
( ١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٨٦ )
٣ - سیٹ (Set) وصف یا اوصاف مشترک رکھنے والی معنی اور ممّیز اشیا کے مجموعے کو سیٹ کہتے ہیں۔
٤ - جمع کردہ کلام یا تحریروں پر مشتعمل کتاب، گلدستہ۔
"یہ میری کہانیوں کا مجموعہ تھا۔"
( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢٣٣ )
٥ - پشتارہ بھنڈل۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)
٦ - ایک مرکب عطر جس میں بہت سی خوشبوئیں ملی ہوئی ہوتی ہیں۔
عطر مٹی کا رکھے خاک بستر تجکو سدا کردے مجموعہ پریشانی خاطر کو سوا
( ١٨٥٨ء، امانت (نوراللغات) )
٧ - رسالہ، صحیفہ، مجلّہ، جریدہ؛ ایسی کتاب جس میں مختلف رسالے یا مقالے ہوں، لب لباب، خلاصہ (پلیٹس)۔
٨ - [ طباعت ] فرما، فارم (پلیٹس)