نمود

( نَمُود )
{ نَمُود }
( فارسی )

تفصیلات


نمودن  نَمُود

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ابھار، دکھاوا، دکھاؤ، ظہور، اظہار، بالیدگی، نمائش۔
 ان بتوں میں ہے خدائی کی نمود زاہد اپنا تو یہی ایمان ہے (زکی)
٢ - باڑ، دم شمشیر۔
٣ - نشان، نشانی، علامت، آثار، قبر کا نشان، ڈھیر، تعویز قبر۔
 ہر ایک بے نمود کی اس سے نمود ہے موجود ہے وہی جو عدیم الوجود ہے (داغ)
٤ - ہستی، بود، وجود، موجودگی، حیات، قیام، کائنات، پیدائش، مخلوق، خلقت۔
٥ - شیخی، ڈینگ، نعلی، لاف و گزاف۔
 اس مہروش کے سامنے چمکیلا کیا کوئی دیکھی ہوئی تری مہ کامل نمود ہے (ظفر)
٦ - شان و شوکت، کروفر۔
٧ - دید، نظارہ، درشن، دیدار، جلوہ، ظہور، تجلی۔
٨ - ہوا، دھاک جیسے نمود باندھ رکھی ہے۔
٩ - شہرت، اعلان، ناموری۔
 بلا سے تری میں اگر مر گیا نمود اس میں تیری تو قاتل ہوئی (رند)
١٠ - صورت، شکل، ہیئت۔
١١ - فروغ، عزت، ابھرنا، دکھائی دینا، اگنا، نمو ہونا، ظہور ہونا، اظہار ہونا۔
  • the being or becoming a pparent
  • visibleness;  appearance;  prominence
  • conspicuousness;  show;  affectation;  display;  pomp;  honour
  • character
  • celebrity;  an index;  a guide;  proof;  a frontispiece