اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نمایش، نظارہ، دیدار، اپنے آپ کو خاص انداز سے دکھانا، اپنے تئیں ظاہر کرنا، سامنے آنا۔
اس کا جلوہ جو کلیم آنکھوں میں کر جاتا گھر سامنے آٹھ پہر وادی ایمن رہتا
( ١٩٠٣ء، نظم نگارین، ١٥ )
٢ - ظہور، رونق، جھلک۔
"اسپین و مراکش میں کبھی کبھی فلسفے کا جلوہ نظر آ جاتا تھا۔"
( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٢٣:٥ )
٣ - معشوقانہ انداز، دلربائی، حسن۔
طاؤس میں جلوہ ہے پہ یہ چال نہیں ہے پریوں کے کھلے بال ہیں یہ بال نہیں ہے
( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٢٧:١ )
٤ - آر سی مصحف کی رسم۔
"دلہن پسند آئی جلوے کے روز سے یہ صورت بنائی اور مجھ سے ناراض ہو گیا۔"
( ١٩٢٦ء، سرگزشت ہاجرہ، ٤٧ )
٥ - [ تصوف ] مشاہدہ۔ (مصباح التعرف، 92)
٦ - صوفیوں کی وہ حالت جو خلوۃ کے بعد ہوتی ہے۔ (جامع اللغات)