مہلت

( مُہْلَت )
{ مُہ + لَت }
( عربی )

تفصیلات


مہل  مُہْلَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مُہْلَتیں [مُہ + لَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مُہْلَتوں [مُہ + لَتوں (و مجہول)]
١ - کسی کام کے انجام دینے کے لیے وقت یا موقع، وقفہ؛ ڈھیل وقت۔
"اگر مہلت کے دنوں میں موت واقع ہو جائے تو اس کے لیے خلود فی النار . میں ہمیشہ رہنے کی سزا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٦٦:٦٠ )