مختصر

( مُخْتَصَر )
{ مُخ + تَصَر }
( عربی )

تفصیلات


خصر  اِخْتِصار  مُخْتَصَر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم نیز صفت' ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "حسن شوقی" کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - خلاصہ کیا گیا، اختصار کیا گیا، جس میں طوالت نہ ہو، کم، تھوڑا، ذراسا۔
 ہمارا قصۂ رنگیں کہ مختصر بھی نہیں دعائے ترک محبت میں کچھ اثر بھی نہیں      ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ١٠٦ )
٢ - چھوٹا قد، چھوٹے قد کا، جو لمبا نہ ہو۔
"یہ شخص تھا تو مختصر سا اور اس کی ناک اونچی نکیلی تھی۔"      ( ١٩٤١ء، پیاری زمین، (ترجمہ)، ١٠٦ )
اسم کیفیت ( مذکر )
١ - خلاصہ، انتخاب۔
"اتمام اس مختصر کا ١٢٦٥ء ہجری میں ہوا۔"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعت، ٤ )