اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ لوگ جو بادشاہ یا راجہ کی سلطنت میں آباد ہوں، پرجا، رعایا۔
"معاشرہ بادشاہ و جاگیردار اور رعیت پر مبنی تھا۔"
( ١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ٨١ )
٢ - مالگزار، کاشتکار، اسامی۔
"ایک سال کا خراج رعیت کو معاف کیا۔"
( ١٨٤٥ء، نغمۂ عندلیب، ١٢٢ )
٣ - نوکر، ملازم، متعلقین۔
"ہماری طرف سے تم ان کو آج ہی نکال دو. چاہے تلوار سے ان کا سر کاٹ ڈالو ہم تو تمہاری رعیت ہیں۔"
( ١٨٦٨ء، رسوم ہند، ١٣١ )
٤ - وہ شخص جو بغیر کرایہ کے کسی کے مکان میں رہتا ہو، وہ چیز جس کی نگہبانی چرواہا کرے۔ (ماخوذ: نوراللغات)
٥ - پٹائی پرکاشت کرنے والا مزارع، ایسی زمین پر کاشت کرنے والا جو اس کی ملکیت نہو۔
"اپنے علاقے کے بااثر و ڈیروں کی رعیت بنے ہوئے ہیں۔"
( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٧٤ )