عوام

( عَوام )
{ عَوام }
( عربی )

تفصیلات


عام  عَوام

عربی زبان سے مشتق اسم 'عام' کی جمع 'عوام' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
واحد   : عام [عام]
١ - عام لوگ، تمام آدمی، خلق اللہ، مخلوق، خواص کا مقابل۔
"نامزد لوگ کبھی کارکنوں یا عوام کی پروا نہیں کیا کرتے۔"      ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٦١ )
٢ - رعایا، پرجا، جہلا، بازاری آدمی۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
  • the commonalty
  • the common people
  • the common sort
  • the vulgar
  • the populace