بہت

( بَہُت )
{ بَہُت }
( سنسکرت )

تفصیلات


بہوتون  بَہُت

سنسکرت کے اصل لفظ 'بہوتون' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بہت' مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٥٣٧ء میں 'قصیدہ در لغات ہندی"میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : بَہُتات [بَہُتات]
جمع غیر ندائی   : بَہُتوں [بَہُو + توں (واؤ مجہول)]
١ - نہایت، زیادہ، کثرت سے، افراط سے، بے حد (مقدار، تعداد اور مساحت وغیرہ کے لیے)۔
 حسرت بہت ہے مرتبۂ عاشقی بلند تجھ کو تو مفت لوگوں نے مشہور کر دیا      ( ١٩٥٠ء، کلیات حسرت، ٥ )
٢ - کافی، بس۔
 مجھے تمام زمانے کی آرزو کیوں ہو بہت ہے میرے لیے ایک آرزو تیری      ( ١٩١٥ء، جان سخن، ١٢٩ )