بیماری

( بِیماری )
{ بی + ما + ری }
( فارسی )

تفصیلات


بیمار  بِیماری

فارسی زبان میں اسم صفت 'بیمار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'بیماری' بنا۔ اردو میں بطور اسم کیفیت مستعمل ہے۔ ١٧١٥ء میں فائز' کے 'دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : بِیمارِیاں [بی + ما + رِیاں]
جمع غیر ندائی   : بِیمارِیوں [بی + ما + رِیوں (واؤ مجہول)]
١ - مرض، روگ۔
 رگڑواتا ہے برسوں ایڑیاں بیمار الفت سے یہ عشق کینہ خو دو دن کی بیماری نہیں دیتا      ( ١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٦٥ )