اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نصیب، قسمت، بخت۔
"اسے وہی کرنا پڑا جو عورت کی حیثیت سے اس کے بھاگ میں لکھا تھا۔"
( ١٩٥٢ء، آگ کا دریا، ١٢٨ )
٢ - اچھا نصیب، بخت خوب، خوش قسمتی، اقبال۔
"اگر بھاگ سے گھر بیٹھے ایسا برمل گیا تو گویا بنا جتن دل کی آرزو پوری ہوئی۔"
( ١٩٣٨ء، شکنتلا، اختر حسین، ٩٤ )
٣ - مانگ، پیشانی، ماتھا۔ شبد ساگر، 3636:7
٤ - روپیہ کا آدھا، اٹھنی۔ شبد ساگر، 3636:7
٥ - [ ریاضی ] تقسیم، تقسیم کا عمل یا قاعدہ۔
"اگر کچھ باقی نہ رہے پورے پورے بھاگ ہو جاویں تو نہایت منحوس ہے۔"
( ١٨٨٠ء کشاف النجوم، ١٠٢ )
٦ - حصہ، بخرہ؛ ورثہ۔
گدی والے راجہ سے لے کر کملی والے منگتے تک بھاگ اپنی اپنی پرالبدھ کا ہر اک کو اس نے بانٹا
( ١٩٠١ء، جنگل میں منگل، ٣٣٩ )
٧ - لگان، مزروعہ آراضی کا کرایہ، زرعی پیدوار کا محصول۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 27:6)
٨ - خوشی، مسرت۔
تمام سامان بھاگ کے ہیں خوشی محبت کے لاگ کے ہیں سویار بن دن یہ آگ کے ہیں یہ ہوری جل جائے یار دیکھو
( ١٨٦٥ء، کلیات ضامن، ١٠٧ )