راغب

( راغِب )
{ را + غِب }
( عربی )

تفصیلات


رغب  رَغْبَت  راغِب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء میں "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کسی طرف میلان رکھنے والا، خواہشمند، رغبت رکھنے والا۔
"اس کی بیقرار طبیعت کبھی ایک سخن پہ راغب ہوتی ہے کبھی دوسرے کا دامن تھام لیتی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، فیضاں فیض، ٣٠ )
  • desiring
  • wishing (for);  willing;  desirous;  eager;  curious