جمع غیر ندائی : حَمایَتوں [حَما + یَتوں (واؤ مجہول)]
١ - طرف داری، تائید، مدد۔
"اس اعلان سے سگریٹ نوشی کی مذمت اور حقہ نوشی کی حمایت کا پہلو نکلتا ہے۔"
( ١٩٨٢ء، دوسرا کنارا، ٩ )
٢ - نگہبانی، محافظت، نگرانی۔
"جب لجمیر میر واڑ ایسٹ انڈیا کمپنی کے ظل حمایت میں آیا تو اس وقت صوبے کی تحریری زبان ایک حد تک اردو قرار پا چکی تھی۔"
( ١٩٤٠ء، جائزہ زبان اردو، ٢٩٢:١ )