حیثیت

( حَیثِیَّت )
{ حَے + ثیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


حیث  حَیثِیَّت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : حَیثِیَّتیں [حَے + ثیْ + یَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : حَیثِیَّتیوں [حَے + ثیْ + یَتوں (واؤ مجہول)]
١ - حالت، وضع، شکل، طرز۔
"میرا مقصد تھا کہ صرف دو خطوط کتابی حیثیت میں شایع کیے جائیں کہ جن میں کہ ادب کی رنگینی ہو"      ( ١٩١٠ء، مکاتیب امیر مینائی، (دیباچہ)، ١٠ )
٢ - صلاحیت، استعداد، لیاقت، خصوصیت۔
"سرسید کی ذات میں . مختلف الجنس حیثتیں جمع تھیں"      ( ١٩٠١ء، حیات جاوید، ٩ )
٣ - مالی حالت، بساط، مقدرت، آمدنی۔
"طبیب کو لازم ہے کہ وہ نذرانہ، مریض کی حیثیت دیکھ کر قبول کرے، اپنی حیثیت دیکھ کر نہیں"      ( ١٩٧٩ء، کیسے کیسے لوگ، ٦٧ )
٤ - عزت، شان، مرتبہ، درجہ۔
"فراق کے کلام سے پتہ چلتا ہے کہ وہ حسرت کی عبوری حیثیت سے بہت آگے بڑھ گئے ہیں"      ( ١٩٥٣ء، تحقیق و تنقید، ٧٥ )
٥ - حوصلہ، ظرف۔ (نوراللغات)
٦ - مالیت، دولت، ملکیت، جائداد۔ (نوراللغات، جامع اللغات)
٧ - جگہ، خدمت، عہدہ۔ (اردو قانونی ڈکشنری)
  • ubiquity;  universality;  capacity
  • ability
  • capability
  • means
  • resources;  merit;  conditional proposition;  condition (of life)
  • status;  outward form or appearance;  nature
  • character