ثالث

( ثالِث )
{ ثا + لِث }
( عربی )

تفصیلات


ثلث  ثالِث

اصلاً عربی زبان کا لفظ اور بطور اسم صفت مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : ثالِثَہ [ثا + لِثَہ]
جمع غیر ندائی   : ثالِثوں [ثا + لِثوں (واؤ مجہول)]
١ - ترتیب میں دو کے بعد، تیسرا، سویم۔
"پھر عمر کی جس منزل میں ہوں، وہاں پروپیگنڈہ نہیں کرتے توبہ استغفار کرتے ہیں یا عقدثانی و ثالث۔"      ( ١٩٥٦ء، آشفتہ بیانی میری، ٧ )
٢ - وہ تیسرا شخص جو فریقین کے مابین نزاع کو سلجھانے کا واسطہ ہو، فیصلہ کنندہ، پنچ، حکم۔
"دیوانی کے مقدمے میں فریقین نے ایک وکیل کو ثالث مقرر کیا تھا، اس نے مدعیان کا دعویٰ خارج کر دیا۔"      ( ١٩٠٢ء، مکتوبات حالی، ٣٢٨:٢ )
  • & N- Third
  • a third person
  • a mediator
  • arbitrator