١ - ترقی یا عروج کے کم ہونے یا ختم ہونے کی کیفیت، تنزل، ادبار، انحطاط۔
"حکومت کے زوال میں میرے نزدیک جہاں بے شمار اسباب و عوامل نے اپنا اپنا کردار ادا کیا وہاں زوال کا ایک اہم سبب ظلم و تشدد تھا۔"
( ١٩٨٧ء، اورلائن کٹ گئی، ٦٣ )
٢ - سورج یا چاند کا غروب کی طرف میلان۔
"عربوں نے دن اور رات کی ساعتوں کے نام رکھے ہیں . ذر در پھر بزدع . پھر زوال۔"
( ١٩٦٦ء، بلوغ الادب (ترجمہ) ٥٧٨ )
٣ - کمی، کمزوری، نقص، انحطاط، کمی واقع ہونا، کمزور ہونا، مرتبے سے گرنا۔
"ہندوستان کے ہاتھی پر زوال آ چکا ہے۔"
( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ١١٣ )
٤ - ہلاکت، تباہی، مصیبت۔
"فوجی افسروں کی بیگمات تک نظمیں کہہ کے مجموعے چھپوانے لگی ہیں، یہ کہیں زوال کی علامت تو نہیں۔"
( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ٩ اکتوبر، II )