اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - صاحب حکمت، فلسفی، عالم، دانا، دانشور، باشعور۔
جو مکی و مدنی ہو وطن کا ہے وطنی حکیم و حامل احکام و حاکم و احکم
( ١٩٦٦ء، منحمنا، ٤٦ )
٢ - علم طبابت جاننے والا، یونانی اور دیسی طریقہ طب سے علاج کرنے والا، طبیب۔
"حکیموں جراحوں کی طلبی ہوئی"
( ١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٦١ )
٣ - اللہ تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
"خدا وند عالم نے خود اپنی کریم ذات کو حکیم سے موسوم کیا ہے"
( ١٨١٠ء، اخوان الصفا، ١٤ )
٤ - حکمت والا، قرآن کی صفت (اس کی صفات میں سے)۔
"قسم ہے قرآن کی جو کہ حکیم ہے"
( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣٥:١ )