اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - صرف، صرفہ، آمد کا نقیض۔
"سارے میونسپل کمشنر جمع کئے جا رہے رہیں خرچ کا تخمینہ ہو رہا ہے"
( ١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٢٤ )
٢ - صرف کرنے کی چیز، گزر بسر کرنے کے لیے روپیہ پیسہ۔
"تم ہم سے زاد راہ، خرچ سفر لو یہاں سے چلے جاؤ"
( ١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٩١:٣ )
٣ - استعمال، کام میں لانا۔
"ٹین کان فوشر . کی سرحد میں ایک قسم کا موم پیدا ہوتا ہے جس کی بتیوں کا خرچ سوا شہنشاہ اور ان کے عزیز جو قرابت قریبہ رکھتے ہیں دوسری جگہ منع ہے"
( ١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین، ٤٨:١ )
٤ - [ ریاضی ] نکالا ہوا، باقی بچا ہوا۔
"جمع کے عدد منقوص اور خرچ کے عدد کو منقوص بہ کہتے ہیں"
( ١٨٥٦ء، فوائد الصبیان، ١٥ )