اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دولت، مال و متال، روپیہ، پیسہ۔
دَھن سے ہو کب اونچا بندہ اے مالک میں تیرا بندہ
( ١٩٨٤ء، الحمد، ٢٣ )
٢ - [ قدیم ] عورت، حسینہ۔
کہا سب نے مل کر کہ دھن تیرے بھاگ رہے گا، سدا قائم تیرا سہاگ
( ١٨٩٤ء، کافی، ٤٤٠ )
٣ - برج قوس۔
"برج قوس مشرقی جس کو اہلِ ہند دہن (دھن) کہتے ہیں۔"
( ١٩٠٢ء، سیر افلاک، ٩٥ )
٤ - (شاہی دور کا) نصف اشرفی کا سکہ، لعلِ جلالی کا نصف۔
"دھن، لعل جلالی سے نصف۔"
( ١٨٩٧ء، تاریخِ ہندوستان، ٦٢٤:٥ )
٥ - ہندوؤں کے دیوتا کی کمانوں میں سے ایک کمان کا نام۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 67:8)۔
٦ - مال و متاع بصورتِ مویشی۔
"دھن: بکریوں اور بھیڑوں کا گَلہ۔"
( ١٩٧٨ء، سندھی نامہ، ٢٢٠ )
٧ - [ مجازا ] راج، سلطنت، حکومت۔
"سب راجاؤں کو شکست دے کر ان کا دھن جیت لیا۔"
( ١٩٢٨ء، بھگوت گیتا اردو، ٩ )
٨ - ریاضی میں جوڑ یعنی جمع کی رقم یا علامت؛ کچ دھات، کان سے نکلی ہوئی غیر صاف شدہ؛ لوٹ کا مال؛ جنم کنڈلی میں جنم لگن سے دوسرا مقام۔ (شبد ساگر)۔