صفت ذاتی
١ - بڑے رتبے کا، بلند مرتبہ، معزز، گرامی قدر۔
"شریف . مرد بزرگ قدر"
( ١٩٨٤ء، فن تاریخ گوئی اور اسکی روایت، ١١٧ )
٢ - اعلی، ارفع، محترم۔
"ان طالب علموں کے لیے جو حکمت الٰہی اور صفت شریف فلسفی کو سیکھنا چاہتے ہیں نصیحت کا کرنا اپنے اوپر فرض جانا ہے"
( ١٨٩٨ء، سرسید، تہذیب الاخلاق، ٢٨٤:٢ )
٣ - معتبر، قابلِ اعتبار۔
"یہ الفاظ ہم کو ایک شریف قول معلوم ہوتے ہیں"
( ١٩٠٥ء، مقالاتِ حالی، ١٠٦:٢ )
٤ - [ حیاتیات ] اہم، خاص، مرکزی (عضو وغیرہ)
"بدن کا تنصیہ کرلیا جائے تاکہ مادہ پھیپھڑہ قصبۃ الیہ جیسے شریف عضو کی طرف رجوع نہ ہو جائے"
( ١٩٣٦ء، شرح اسباب، (ترجمہ)، ٢٣٤:٢ )
٥ - نیک طبعیت، بھلا مانس۔
"بہت سے شریف طالب علم تعلیمی اخراجات کی ترقی کی وجہ سے دوسروں سے مدد چاہنے پر مجبور ہوتے ہیں"
( ١٩٢٥ء، وقارِ حیات، ٦ )
٦ - مقدس، قابلِ احترام۔
"مولود شریف کی سینکڑوں کتابیں شائع ہو چکیں اور ہو رہی ہیں"
( ١٩٣٠ء، آمنہ کا لال، ٢ )
٧ - حلالی، جائز اولاد۔ (ماخوذ : پلیٹس)