اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - نیک فالی، نیک اور اچھے اثرات ہونا (نحوست کی ضد)۔
"نحوست و سعادت کواکب بطریق عالم اسباب بطرز افسانہ بیان کیا۔"
( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٢٧٧:٤ )
٢ - خوش قسمتی، اقبال مندی، خوش نصیبی۔
دن آج وہ ہے جس پہ سعادت کو ناز ہے جشن آج وہ ہے جس پر مسرت کو ناز ہے
( ١٩٢٨ء، سرتاج سخن، ١١١ )
٣ - نیک ہونا، سعید ہونا، نیکی، بھلائی (شقاوت کی ضد)۔
"دین و دنیا کی سعادت تمہیں حاصل ہو گی۔"
( ١٩٨٥ء، طوبٰی، ٩١ )
٤ - [ تصوف ] طلب ازلی یعنی جس میں ابتدا ہی سے حق کی طلب رکھی گئی ہو۔ (مصباح التعرف، 145)
٥ - [ فلسفہ ] خوشی، لذت، تسکین۔
"حقیقی لذت جس کو فلسفہ کی اصطلاح میں سعادت کہتے صرف غیر مادی عالم میں مل سکتی ہے۔"
( ١٩٢٩ء، مفتاح الفلسفہ، ٩٢ )