اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - صاحب و مالک، آقا، سردار، حاکم۔
یہ عشق ہی تھا کہ محمود نے ایازی کی نہیں تو خواجہ کو کیا تھی غلام سے نسبت
( ١٩٤٧ء، نوائے دل، ٧٦ )
٢ - توازن میں سادات کا لقب۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)
٣ - وہ شخص جس کی ماں سیدانی اور باپ شیخ ہو (برصغیر میں)۔
"کشمیری بھانڈ کی اولاد خواجہ کیسے بن گئی۔"
( ١٩٤٣ء، دِلی کی چند عجیب ہستیاں، ٧ )
٤ - وہ شخص جس کے خصیے نکال دیئے گئے ہوں، جس کے عضو تناسل نہ ہو، خصی مرد، ہیجڑا۔
"جسولنیاں خواجے باہر کی عرض معروض بادشاہ سے کر رہی ہیں۔"
( ١٨٨٥ء، بزم آخر، ١١ )
٥ - امیرسوداگر۔ (جامع اللغات)