اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نزدیکی (ظاہری، باطنی، زمانی یا مکانی)، نزدیک آنا، قربت (بعد کی ضد)۔
کبھی جو قرب میں جاگی بدن کی سچائی تو اپنے آپ سے ڈرنا اسی کو آتا تھا
( ١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ٧٥ )
٢ - نزدیکی پہنچ، رسائی۔
معانی تے تس قرب مرداں کوں دے سکت جنگ جوئی کا گرداں کوں دے
( ١٦٦٥ء، علی نامہ، ١٠ )
٣ - پڑوس، ہمسائیگی۔ (ماخوذ: پلیٹس)
٤ - مرتبہ، منزلت۔
ہر ایک حال خدا کوں یقین سوں جپنا ولایت ہور ثبوت یو قرب ہے اپنا
( ١٦٣٥ء، سب رس، ٧ )
٥ - [ تصوف ] حقیقت قاب قوسین کو کہتے ہیں، بعض کہتے ہیں کہ بندے کا شریعت کے ساتھ طریقت کا نگاہ رکھنا اور طریقت کے ساتھ حقیقت کی حفاظت کرنا۔ (ماخوذ: مصباح التعرف)