اسم  نکرہ (  مؤنث - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - قطار، پرا، لائن۔
                  
                  
                      
                      
                        "ہر ایک صفت کے درختوں کے تاج ایک ہی سطح پر . پھیلے ہوئے (ہیں)۔     
                        ( ١٩٠٤ء، تربیتِ جنگلات، ٩٤ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - نمازیوں کی قطار جس میں سب برابر اور ایک خط پر ہوں۔
                  
                  
                      
                      
                         ابھی وقت ہے کہ ایک صف میں کھڑے ہو کے آو تو بخشش کا سامان کرلیں   
                        ( ١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٣٣٤ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٣ - فرش، بوریا، لمبی چٹائی (جس پر دائیں بائیں برابر برابر متعدد اشخاص بیٹھ سکیں)۔
                  
                  
                      
                      
                        "تنکوں کی بنی ہوئی ٹوپیاں . وہ ایک ایک کر کے مسجد میں بچھی ہوئی صفوں پر رکھنے لگا۔"   
                        ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٨٥ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٤ - [ مجازا ] صف باندھنے کی جگہ۔ (ماخوذ: نوراللغات)۔
                  
                  
                  
                 
                
                  
                    ٥ - [ مجازا ] گروہ، جماعت، حلقہ۔
                  
                  
                      
                      
                        "بہت سے ایسے تھے جو اپنی صف میں کمزور ہونے کی وجہ سے باہر کے اساتذہ سے سبق کا اعادہ کرتے تھے۔"   
                        ( ١٩١٤ء، مقالاتِ شبلی، ١٣٠:٨ )