اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بسنے یا بسانے کا عمل یا حالت، ویرانی کی ضد۔
"کوئی کہتا ہے کہ ہمارے گھر کی آبادی اب دوسرے گھر کی آبادی ہوئی۔"
( ١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد دہلوی، ٩٣ )
٢ - وہ جگہ جہاں لوگ بستے ہوں : بستی، شہر، گانو، کھیڑا وغیرہ۔
"آپ آبادی چھوڑ کر پہاڑ اور صحرا میں پھرنے لگے۔"
( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١:١ )
٣ - رونق، چہل پہل، ترقی، آسودگی۔
"انھوں نے ملک کی آبادی اور آسائش خلائق عامہ کے لیے بہت سے نیک کام کیے۔"
( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٧ )
٤ - کسی ملک یا شہر کے باشندوں کی تعداد۔
"اس میں بکثرت چشمے ہیں اور آبادی ہے۔"
( ١٩٣٠ء، کتاب الخراج و صنعۃ الکتابت، ١٠ )
٥ - [ زراعت ] کاشت، کاشت کی ہوئی جگہ۔