اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - حد بندی کرنے والی لکیر، حد، مینڈ، ملک کی سرحد۔
"مجھے غزہ کے جنوب میں سو میل تک جانے کا اتفاق ہوا جہاں دشتِ سینا کا ڈانڈا ملتا ہے۔"
( ١٩٤٧ء، شعرانقلاب، ١٣ )
٢ - ہولی جلانے کی جگہ۔ (تاج اللغات)
٣ - پتوار، ڈانڈ، پتو، کشتی کھینے کا بانس۔
"ساجد نے کھیلنے کے لیے ڈانڈا اٹھایا مگر بدقسمتی سے اسی وقت اس کے دو شہتیر آپس میں لڑ گئے۔"
( ١٩٦١ء، برف کے پھول، ١١٧ )
٤ - [ مجازا ] ڈنڈ، جرمانہ
"امانت کو غنیمت اور زکوٰۃ کو ڈانڈا اور علم کو دین کے سوا اور چیزوں کے لیے سیکھیں۔"
( ١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ٢٩٨ )