عداوت

( عَداوَت )
{ عَدا + وَت }
( عربی )

تفصیلات


عدو  عَداوَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - دشمنی، بغض، عناد، خُصُومت۔
"شب کو سکوں ملتا ہے نہ دن میں ہم سے عداوت دونوں کو چاند کا خنجر شب میں، دن میں سورج کی تلوار بلند۔"      ( ١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ١٢٨ )
١ - عداوت رکھنا
کینہ رکھنا، بغض و عناد رکھنا، دشمنی رکھنا۔"انسان ہی تو ایک دوسرے سے عداوت رکھتا ہے، جانور اس لعنت سے پاک ہیں"      ( ١٩٧٩ء، کیسے کیسے لوگ، ٣٨۔ )
  • Enmity
  • hostility
  • resentment
  • hatred
  • hate
  • animosity
  • malice