عظیم

( عَظِیم )
{ عَظِیم }
( عربی )

تفصیلات


عظم  عَظِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بڑا، بزرگ، صاحب عظمت، شاندار، جاہ و جلال والا۔
 جہاں سے میرا عظیم ہادی حسین کل سر خرو گیا ہے      ( ١٩٧٨ء، جاناں جاناں، ١٨٨ )
٢ - اللہ تعالٰی کے صفاتی ناموں میں سے اسم۔
 یاعظیمُ یاعلیمُ یارقیبُ یا مجیب یاحمیدُ یامعیدُ یاشہیدُ یاحسیب      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٥ )
٣ - سخت، شدید۔
"سخت حکام کے لیے ہوش مندی اور درد مندی کا چیلنج ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٤٨ )
  • Great
  • high in dignity;  of great account or estimation;  large
  • vast
  • enormous
  • excessive
  • sever
  • grievous;  difficult
  • burdensome