عالی

( عالی )
{ عا + لی }
( عربی )

تفصیلات


علی  عالی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اونچا، بلند، برتر (درجہ شان و شوکت، قدر و قیمت وغیرہ میں)۔
"اگر عالی کا عشق نہ ہوتا، تو سافل نابود ہو جاتا۔"      ( ١٩٤٠ء، اسفارِ اربعہ، ٨٩٨:١ )
١ - عالی ہونا
بلند ہونا، مرتبے میں بڑا ہونا۔ عالی ہے بہت مرتبہ عشق حقیقی مایوس نہ ہوں حوصلہ مندان تمنا      ( ١٩١٤ء، کلیات حسرت موہانی، ٥:٢ )
  • High
  • elevated
  • eminent
  • noble
  • grand
  • sublime