اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - فائدہ، نفع۔
"میں اگر ہجرت نہ کرتا تو ہندوستان کو میری ذات سے کیا فیض پہنچتا۔"
( ١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٣١ )
٢ - کرم، بخشش، عنایت، مہربانی۔
"یہ سب کچھ پاکستان کا فیض ہے۔"
( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٣٦ )
٣ - اثر، برکت۔
"اسی طرح آج میرے فیض سے جدید شاعری کا سرچشمہ جاری ہے۔"
( ١٩٤٩ء، اک محشرِ خیال، ٤٨ )
٤ - [ تصوف ] عنایتِ الٰٰہی و جذبۂ باطن (مصباح التعرف)۔
٥ - نہر کے پانی کا اس قدر زیادہ ہونا کہ وہ کناروں سے بہنے لگے، پانی کا گرنا۔ (ماخوذ: اردو قانونی ڈکشنری)۔