دماغی

( دِماغی )
{ دِما + غی }
( عربی )

تفصیلات


دِماغ  دِماغی

عربی زبان سے اسم مجرد 'دماغ' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٠ء کو "گل و ہرمز" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - دماغ سے نسبت رکھنے والا، دماغ کی طرف منسوب، دماغ کا۔
"انھوں نے اپنے قواے ذہنیہ کو محض دماغی ریاضت اور لگاتار غور و فکر سے بتدریج ترقی دی تھی۔"      ( ١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٣ )
٢ - [ عورات ]  مغرور، متکبر، بد دماغ؛ شیخی باز۔
"تیں کہے گی کہ یہ شخص بڑا دماغی ہے اور دماغ کر کے میری بات نہ سنا۔"      ( ١٨٠٠ء، گل و ہرمز، ٣٠ (الف) )
٣ - بے ہودہ، نکما؛ شک و شبہ کرنے والا؛ وہمی۔ (ماخوذ : پلیٹس)
  • of the brain;  fanciful
  • fastidious;  vain
  • conceited;  frivolous;  proud
  • haughty
  • arrogant.