اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آنچ، تیز آگ، شدید گرم کرنے یا ہونے کی حالت۔
"پترے پر رکھ کر کوئلوں پر پکائے، تاؤ خوب ہونا چاہیے۔"
( ١٩٣٠ء، جامع الفنون، ٨٤:٢ )
٢ - بھٹی کی آگ کی تیزی جو دھات کو گلا دے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 22:3)
٣ - اینٹھ، تاب، خم، بل، مروڑ۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)
٤ - تختۂ کاغذ
گھسیٹ ڈالے جو مہروار تاؤ ملے کہ ہاتھ پاؤں ان کے بھی ہیں گورے گورے سے
( ١٨١٨ء، انشا، کلیات، ١٧٤ )
٥ - [ کاغذ سازی ] بڑی ناپ کے کاغذ کا ایک تختہ جو کاغذیوں کے شمار میں کم از کم 18 انچ 22x انچ کا دگنا ہو۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 187:4)
٦ - غیظ و غضب، غصہ۔
بھولے ہیں مگر او اپس سر کی کھاو کہ بد مغز ہو چپکے پکڑے ہیں تاو
( ١٦٦٥ء، علی نامہ )
٧ - قوت، توانائی، جوش؛ پیچ (قدیم اردو کی لغت)
٨ - تیزی، شدت۔
سوبے سد ہو طوفاں کے ہاوسوں پڑیا یک جزیرے میں جاتا وسوں
( ١٦٢٥ء، سیف الملوک و بدیع الجمال، ١١٣ )