فاقہ

( فاقَہ )
{ فا + قَہ }
( عربی )

تفصیلات


فوق  فاقَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : فاقے [فا + قے]
جمع   : فاقے [فا + قے]
جمع غیر ندائی   : فاقوں [فا + قوں (و مجہول)]
١ - کھانا نہ ملنا یا کھانا، بھوکا رہنا۔
 یوں کوفت سے پایا کچھ افاقہ تھا گو اُسے تین دن سے فاقہ      ( ١٩٣٢ء، جگ بیتی، ٧ )
٢ - نہی دستی، افلاس، محتاجی۔
"روحانی غذا کی تلاش و جستجو میں فقرو فاقے کو ہیچ سمجھ کر گام رسائی کریں۔"      ( ١٩٣٩ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ٤:٢ )
  • poverty
  • necessity
  • want